بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، کومیلا وکٹورینز 5 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

بیٹنگ میں ایون لیوس اور بائولنگ کے شعبے میں ابو جاوید آگے

جمعرات 23 نومبر 2017 19:04

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، کومیلا وکٹورینز 5 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) بنگلہ دیش میں جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم 5 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، شاہد آفریدی کی ڈھاکہ ڈائنامائٹس چار کامیابیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، بیٹنگ میں ایون لیوس اور بائولنگ کے شعبے میں ابو جاوید آگے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد کومیلا وکٹورینز کی ٹیم 6 میں سے 5 میچز جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، ڈھاکہ ڈائنا مائٹس 8 میں سے 4 کامیابیاں لیکر 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کھلنا ٹائٹنز 7 میں سے چار کامیابیوں کے ساتھ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، سلہٹ سکسرز آٹھ میں سے تین فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، بیٹنگ کے شعبے میں ایون لیوس 239 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، روی بوپارا 219 رنز کے ساتھ دوسرے اور اپل تھرنگا 207 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، دوسری جانب بائولنگ کے شعبے میں ابو جاوید 12 وکٹیں لیکر آگے ہیں، شاہد آفریدی اور ابوحیدر 11، 11 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 23/11/2017 - 19:04:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :