سابق بھارتی فاسٹ بائولر ظہیر خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

جمعرات 23 نومبر 2017 19:04

سابق بھارتی فاسٹ بائولر ظہیر خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بائولر ظہیر خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ ظہیر خان نے نامور بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹکے سے شادی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ظہیر خان اور ساگریکا جمعرات کو کورٹ میرج کرکے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو برسوں سے ظہیر خان اور ساگریکا کی دوستی کے چرچے تھے تاہم رواں برس مئی میں دونوں نے منگنی کی تھی، ظہیر خان اور ساگریکا گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تقریب سادگی سے منائی گئی اور تقریب میں دونوں کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے تحت مہندی کی رسم 26 نومبر کو ہو گی جبکہ اسقبالیہ تقریب 27 نومبر کو ممبئی کے تاج محل ہوٹل میں نہایت شاندار طریقے سے دیا جائے گاجس میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات کے ساتھ کرکٹ اسٹار ز بھی شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 23/11/2017 - 19:04:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :