عمران نذیر نے جلد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 نومبر 2017 19:41

عمران نذیر نے جلد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا عندیہ دے دیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء) عمران نذیر نے جلد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھواں دار بلے بازی کیلئے مشہور اور طویل عرصے سے انجری کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے غائب بلے باز عمران نذیر نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

عمران نذیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور ایک ہفتے تک ٹریننگ کا آغاز کر دیں گے۔ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وہ جلد کرکٹ کے میدانوں میں نظر آئیں گے۔ وہ اپنی جانب سے بھرپور کوشش کریں گے کہ مکمل فٹ ہو کر کرکٹ کے میدانوں کا دوبارہ رخ کریں۔
وقت اشاعت : 23/11/2017 - 19:41:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :