بھارتی بائولر بھنشور کمار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جمعرات 23 نومبر 2017 20:52

بھارتی بائولر بھنشور کمار شادی کے بندھن میں بندھ گئے
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بائولر بھنشور کمار شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انہوں نے گزشتہ روز سابق ہم وطن بائولر ظہیر خان کی شادی کے چند گھنٹوں بعد اپنی منگیتر نوپور نیگر سے شادی کر لی۔

(جاری ہے)

بھنشور کمار سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے تاہم شادی کی وجہ سے انہیں آئی لینڈرز کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔

بھنشور کمار کے والد کیرن پال سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ شادی کی تقریب میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے دو استقبالیہ 26 اور 30 نومبر کو بالترتیب بلندشہار اور نئی دہلی میں ہوں گے، نئی دہلی میں ہونے والے استقبالیہ میں بھنشور کے ساتھی کھلاڑیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو مدعو کیا جائے گا، ویرات کوہلی، دھونی، دھون، روندرا جدیجہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 23/11/2017 - 20:52:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :