پی سی بی کا شرجیل خان ،خالد لطیف کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلے کے خلاف خالد لطیف اپیل کی سماعت 28 نومبرکو ہو گی

جمعرات 23 نومبر 2017 22:24

پی سی بی کا شرجیل خان ،خالد لطیف کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلے کے خلاف خالد لطیف اپیل کی سماعت 28 نومبرکو ہو گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شرجیل خان کیس میں پی سی بی نے ایڈجوڈیکٹر کا فیصلہ مان لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈجوڈیکٹر نے دونوں فریقین کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ خالد لطیف کیس میں پی سی بی نے اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل واپس لے لی جبکہ 5 سالہ پابندی کے خلاف خالد لطیف کی اپیل پر سماعت 28 نومبر کو ہوگی ۔پابندی کے خلاف اپیل کیلئے جسٹس فقیر کھوکھر سماعت کریں گے۔
وقت اشاعت : 23/11/2017 - 22:24:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :