قومی ٹیم ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) فرانس روانہ ہوگی

جمعہ 24 نومبر 2017 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) 6 رکنی قومی ٹیم ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) ہفتہ کو فرانس روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ 26 نومبر سے یکم دسمبر تک فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں 4 کھلاڑی اور دو آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں فرحان زمان، عاصم خان، عماد فرید اور شاہجہان شامل ہیں جبکہ دو آفیشلز کوچ اور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں چاروں کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے اچھے اور مستند کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 10:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :