سرمائی سپورٹس گالا میں والی بال ٹورنامنٹ (آج) شروع ہوگا

جمعہ 24 نومبر 2017 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے زیراہتمام سرمائی سپورٹس گالا میں والی بال ٹورنامنٹ (آج) ہفتہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان کے مطابق والی بال ٹونامنٹ میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی 12 ٹیموں کے 150 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمائی سپورٹس گالا 25 نومبر سی آئندہ سال فروری 2018ء تک اسلام آباد کے مختلف گراؤنڈز میں ہوں گے۔ سر مائی سپورٹس گالا میں ہاکی، ٹینس، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، سائیکلنگ، رگبی اور والی بال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیمز میں اسلام آباد کے کلبز اور یہاں کے سکولوں، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان گیمز سے اسلام آباد کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا،انہوں نے کہا کہ ان گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں میں موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سرمائی سپورٹس گالا کے مقابلے آئندہ سال 15 فروری تک جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 10:30:23