کامران اکمل ،سلمان بٹ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں زیادہ رنز سکور کرنےکا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

جمعہ 24 نومبر 2017 11:34

کامران اکمل ،سلمان بٹ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں زیادہ رنز سکور کرنےکا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24نومبر2017ء)قومی ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس کی اوپننگ جوڑی کامران اکمل اور سلمان بٹ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں زیادہ رنز سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں آج لاہور وائٹس کی ٹیم اسلام آباد کے مرد مقابل آئی ، لاہور وائٹس کے لیے کامران اکمل اور سلمان بٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے لاہور وائٹس کا سکور 209رنز تک پہنچا کر پہلی وکٹ کی شراکت میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلش کاﺅنٹی کرکٹ میں کینٹ کے جو ڈینلی اور بیل ڈریمنڈ کے پاس تھا جنہوں نے اگست2017ءمیں ایسیکس کیخلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں 207رنز جوڑے تھے ۔ 

وقت اشاعت : 24/11/2017 - 11:34:25