احمد شہزاد نے 26ویں سالگرہ کے دن5ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کر لیے

جمعہ 24 نومبر 2017 11:50

احمد شہزاد نے 26ویں سالگرہ کے دن5ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کر لیے
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24نومبر2017ء)نیشنل ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کر لیے۔احمد شہزاد نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5000رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنی 26 ویں سالگرہ کے دن حاصل کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ احمد شہزاد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں گزشتہ روز لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے راولپنڈی کیخلاف 27 رنز بنائے جس کے ساتھ ان کے مجموعی ٹونٹی ٹونٹی رنز کی تعدادا 5009ہوگئی، وہ5ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے دوسرے ملکی بلے باز ہیں ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 7295 رنز بنا کر کامیاب ترین پاکستانی بیٹسمین ہیں جبکہ اس فہرست میں تیسرا نمبر عمر اکمل کا ہے جنہوں نے 229ٹونٹی ٹونٹی میچز میں4947رنز سکور کررکھے ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/11/2017 - 11:50:07