فیفا رینکنگ ،ْفلسطین نے پہلی مرتبہ اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 24 نومبر 2017 13:18

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) عالمی چمپئن جرمنی فیفا کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے تاہم فلسطین نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فیفا کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت ابتدائی پانچ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جہاں جرمنی پہلے ،ْ برازیل دوسرے ،ْ پرتگال تیسرے، ارجنٹائن چوتھے اور بلجیم پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔

رینکنگ میں سب سے قابل ذکر پہلو فلسطین کی عالمی درجہ بندی میں ترقی ہے جس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔عالمی رینکنگ میں فلسطین 82ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ناقص کارکردگی کے سبب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے والی اسرائیل کی ٹیم 16 درجے تنزلی کے بعد 96ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ نے جبرائیل رجب نے ٹیم کی 82ویں نمبر تک ترقی کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

رینکنگ میں دیگر ٹیموں کی بات کی جائے تو اسپین دو سیڑھیاں چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گیا اور پولینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی تاہم سوئٹزرلینڈ نے 3 درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔فرانس دو درجے تنزلی کے بع آٹھویں، چلی اور پیرو ایک ،ْایک درجہ گر کر دسویں اور گیارہویں نمبر پر چلے گئے، ڈنمارک سات درجے چھلانگ لگا کر 12 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ کولمبین ٹیم تین درجے تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر چلی گئی ،ْاٹلی کی ٹیم آئندہ برس شیڈول ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود ایک درجے ترقی پا کر 14ویں نمبر پر آ گئی تاہم انگلینڈ تین درجے تنزلی کے بعد 15 ویں نمبر پر چلا گیا۔

سویڈن سات درجے ترقی پا کر 20 سرفہرست ٹیموں میں شامل ہونے میں کامیاب رہا اور 18ویں نمبر پر قابض ہو گیا۔نئی درجہ بندی میں سینیگال کی 9، امریکا کی 3، آسٹریا کی 10، پیراگوئے کی 6، آسٹریلیا کی 4، مراکش کی 8 مونٹی نیگرو کی 8 درجے ترقی ہوئی ۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 13:18:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :