سرمائی سپورٹس گالا میں والی بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

والی بال ٹونامنٹ میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی 12 ٹیموں کے 150 کھلاڑی شرکت کریں گے ،ْ ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان

جمعہ 24 نومبر 2017 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے زیراہتمام سرمائی سپورٹس گالا میں والی بال ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان کے مطابق والی بال ٹونامنٹ میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی 12 ٹیموں کے 150 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمائی سپورٹس گالا 25 نومبر سے آئندہ سال فروری 2018ء تک اسلام آباد کے مختلف گراؤنڈز میں ہوں گے ،ْسر مائی سپورٹس گالا میں ہاکی، ٹینس، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، سائیکلنگ، رگبی اور والی بال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں اسلام آباد کے کلبز اور یہاں کے سکولوں، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 13:19:02