نیوزی لینڈ اے اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ کل سے شروع ہوگا

جمعہ 24 نومبر 2017 13:19

لنکن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) نیوزی لینڈ اے اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ کل ہفتہ سے لنکن میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر تک ویلنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو ونگاری، دوسرا 23 دسمبر اور تیسرا 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا، دونوں میچز کرائسٹ چرچ میں ہوں گے۔ ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 دسمبر سے ہوگا۔ دوسرا میچ یکم جنوری 2018 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 13:19:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :