کامران اکمل نے قومی ٹی 20 کپ میں 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخ رقم کر دی

جمعہ 24 نومبر 2017 14:23

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) کامران اکمل نے قومی ٹی 20 کپ میں اسلام آباد کے خلاف 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخ رقم کر دی۔ یہ ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے کسی بھی کھلاڑی کی بڑی اننگز ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میںکھیلے گئے میچ میں کامران اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 71 گیندوں پر 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 12 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ یہ ٹی 20 کی تارتخ میں پاکستان کی جانب سے کسی بھی پلیئر کی بڑی انفرادی اننگز ہے۔ ٹی 20 میں بڑی اننگز کا عالمی ریکارڈ کرس گیل کے پاس ہے، انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 14:23:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :