عمران نذیر نے جلد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا عندیہ دے دیا

تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے جلد ٹریننگ کا آغاز کردوں گا ، کرکٹر

جمعہ 24 نومبر 2017 15:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) عمران نذیر نے جلد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھواں دار بلے بازی کیلئے مشہور اور طویل عرصے سے انجری کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے غائب بلے باز عمران نذیر نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور ایک ہفتے تک ٹریننگ کا آغاز کر دیں گے۔ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وہ جلد کرکٹ کے میدانوں میں نظر آئیں گے۔ وہ اپنی جانب سے بھرپور کوشش کریں گے کہ مکمل فٹ ہو کر کرکٹ کے میدانوں کا دوبارہ رخ کریں۔۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 15:24:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :