دیمتھ کرونا رتنے کے کیلینڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل

جمعہ 24 نومبر 2017 15:40

ناگپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اوپنر دیمتھ کرونا رتنے نے کیلینڈر ایئر میں ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف ناگپور ٹیسٹ میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ناگپور میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دیمتھ کرونا رتنے نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، اس طرح ان کے سال 2017 میں ہزار رنز مکمل ہوگئے ہیں۔ کرونا رتنے نے 23 اننگز میں 43.47 کی اوسط سے 1000 رنز بنائے ہیں جس میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر 1097 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 15:40:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :