کرکٹر بھونیشور کمار نے بھی شادی کر لی

جمعہ 24 نومبر 2017 16:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نے اپنی منگیتر نوپور نیگر کے ساتھ شادی کے پھیرے لئے ، نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو میچز میں شریک نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی فاسٹ بائولر بھونیشور کمار شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، انہوں نے گزشتہ روز سابق پیسر ظہیر خان کی شادی کے چند گھنٹے بعد اپنی منگیتر نوپور نیگر سے شادی کی ۔ بھونیشورکمار سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے تاہم شادی کی وجہ سے انہیں آئی لینڈرز کے خلاف آخری دو میچز سے ریلیز کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 16:15:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :