خیبرپختونخوا یوتھ انڈر19 ٹی ٹوئنٹی گولڈ کپ، آرگنائزنگ کمیٹی ناموں کا اعلان

جمعہ 24 نومبر 2017 16:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) پہلا خیبرپختونخوا یوتھ انڈر19 ٹی ٹوئنٹی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان ، سابق صدر پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن فیاض علی شاہ پیٹرن ان چیف مقرر ، ملک فرمان علی چیئر مین آگنائزسیکرٹری ، ملک ہدایت صدر ، سہیل احمد نائب صدر ، وقار خلیل سیکرٹری ٹورنامنٹ ، جائنٹ سیکرٹری ساجد شاہ ، ایمپائرکمیٹی ظہیر الله، خرم شہزاد، میچ ریفری اطہر خان ، بختیاراحمد ، شاہد ودود ،گرائونڈ کمیٹی عالمز یب خان ، فواد علی شامل ہیں ۔

ٹورنامنٹ 2دسمبر سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں شروع ہوگی جس میں خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر شہروں سی12 بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔چیئر مین آرگنائزکمیٹی ملک فرمان کے مطابق ٹورنامنٹ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے تعاون اور ملک کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام منعقد ہورہا ہے جس میں صوبے کے مختلف اضلاع کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں چار مختلف گروپس میں شامل کئے جائیں گے ٹورنامنٹ میں انٹری کی آخری تاریخ آج 25 نومبر ہے ، تمام میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیگی جس میں چار ٹیمیں کواٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرینگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کرکٹ اکیڈمی نے ہمیشہ کرکٹ کے فروغ میں اہم رول ادا کیا اور اس ٹورنامنٹ کا مقصد بھی نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور ان کو کھیلنے کا بہترین موقع فراہم کرنا ہے ۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 16:41:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :