آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل کی شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں شاندار ڈبل سنچری، 213 رنز پر ناقابل شکست

جمعہ 24 نومبر 2017 16:59

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ سے نظر انداز کئے جانے پر سارا غصہ شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں نیوسائوتھ ویلز کے بائولرز پر نکال دیا، وکٹوریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے میکسویل نے چار روزہ میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار ڈبل سنچری سکور کی، یہ ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے، میکسویل نے شاندار ڈبل سنچری بنا کر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے منتخب کئے گئے سکواڈ پر بھی سوالیہ نشان ثبت کر دیا ہے، میکسویل کی حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ انہیں ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے کینگروز سکواڈ میں طلب کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 16:59:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :