حفیظ نے بورڈ سے سپن بائولنگ ماہر کی خدمات کی درخواست کر دی

پی سی بی کی جانب سے قومی آل رائونڈر کو ایکشن درستگی کیلئے چار رکنی ریویو کمیٹی کی سہولت فراہم کی گئی تھی

جمعہ 24 نومبر 2017 17:23

حفیظ نے بورڈ سے سپن بائولنگ ماہر کی خدمات کی درخواست کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)قومی آل رانڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ریویو کمیٹی کے بجائے سپن بائولنگ کے ماہر کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست دے دی ہے ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پروفیسر کے موقف کی حمایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کے بائولنگ پر پابندی کے بعد پی سی بی نے ایکشن درستگی کے لیے چار رکنی ریویو کمیٹی کا اعلان کیا مگر پروفیسر نے بورڈ سے اپیل کی ہے کہ ریویو کمیٹی کی بجائے سپن کنسلٹنٹ فراہم کیا جائے ۔

اس حوالے سے محمد حفیظ کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بھی حمایت ہے ۔اس سے پہلے سعید اجمل پر بھی ایسی ریویو کمیٹی بنائی گئی مگر اس کمیٹی نے سابق سپنر سے کام کرنے کی بجائے صرف سفارشات دی تھی جس کی روشنی میں ثقلین مشتاق کی خدمات لی گئی تھی ۔ کرکٹر محمد حفیظ اور ریویو کمیٹی کے دو اراکین سلیم جعفر اور سجاد اکبر قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں مصروف ہیں ۔ پروفیسر کے ایکشن پر کام آئندہ ہفتے شروع ہونے کی امید ہے ۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 17:23:00