نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،لاہور وائٹس نے کامران اکمل کی طوفانی اننگز کی بدولت اسلام آباد کو 109رنز سے ہرا دیا

فاتح ٹیم کے کامران اکمل نی12چھکوں کی مدد سی150رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اسلام آباد کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 100 رنز پر ڈھیر،بلال آصف اور آصف علیکی3،3وکٹیں

جمعہ 24 نومبر 2017 17:23

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،لاہور وائٹس نے کامران اکمل کی طوفانی اننگز کی بدولت اسلام آباد کو 109رنز سے ہرا دیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میںلاہور وائٹس نے کامران اکمل کی طوفانی اننگز کی بدولت اسلام آباد کو 109رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کے کامران اکمل نی12چھکوں کی مدد سی150رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اسلام آباد کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بلال آصف اور آصف علی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کامران اکمل مرد میدان قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ لاہور وائٹس نے کامران اکمل کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 209 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کامران اکمل نے 71 گیندوں پر 150 رنز بنائے جس میں 12 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ یہ ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے کسی بھی کھلاڑی کی بڑی اننگز ہے۔ کپتان سلمان بٹ نے 55 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 100 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ رضا حسن 19 اور شان مسعود 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آصف علی اور بلال آصف نے تین، تین جبکہ وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 17:23:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :