آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پانچ پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال، مبشر رضا مینز، محمد یوسف، عمران شہزاد اور خرم آغا ماسٹر ایونٹ لاسٹ 32 رائونڈ میں (آج) ایکشن میں نظر آئیں گے

جمعہ 24 نومبر 2017 17:34

آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پانچ پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال، مبشر رضا مینز، محمد یوسف، عمران شہزاد اور خرم آغا ماسٹر ایونٹ لاسٹ 32 رائونڈ میں (آج) ایکشن میں نظر آئیں گے
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پانچ پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال، مبشر رضا مینز، محمد یوسف، عمران شہزاد اور خرم آغا ماسٹر ایونٹ میں لاسٹ 32 رائونڈ میں (آج) ہفتے کو ایکشن میں دکھائی دیں گے، محمد یوسف ایونٹ میں پانچ فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست ہیں، محمد آصف اور محمد نسیم اختر لاسٹ 64 رائونڈ میچز میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری میگا چیمپئن شپ میں سات میں سے پانچ کیوئسٹس نے لاسٹ 32 رائونڈ میں جگہ بنا رکھی ہے، یوسف، عمران اور خرم نے ماسٹر جبکہ اسجد اور مبشر نے مینز ایونٹ میں لاسٹ 32 رائونڈ تک رسائی حاصل کر رکھی ہے، لاسٹ 32 رائونڈ میچز آج ہفتے کو کھیلے جائیں گے، مینز ایونٹ میں اسجد اقبال کو ویلز کے کیوئسٹ ریڈیان رچرڈز اور مبشر رضا کو ملائیشین کیوئسٹ کین ہو مو جبکہ ماسٹر ایونٹ میں پاکستان کے عمران شہزاد تھائی لینڈ، محمد یوسف جنوبی افریقہ اور خرم آغا نیوزی لینڈ کے کیوئسٹ کے مدمقابل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 17:34:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :