تینوں پاکستانی کیوئسٹس عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم آغا آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹگری کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے، یوسف پانچ فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست

جمعہ 24 نومبر 2017 17:34

تینوں پاکستانی کیوئسٹس عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم آغا آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹگری کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے، یوسف پانچ فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) تینوں پاکستانی کیوئسٹس عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم آغا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹگری کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ قطر میں جاری میگا چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم آغا کی اب تک کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور تینوں نے گروپ میچز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے لاسٹ 32 رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

گروپ سی میں پاکستانی کیوئسٹ خرم آغا نے چار میچز میں سے تین جیت کر ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنائی، انہوں نے فن لینڈ، روس اور ترکی کے کیوئسٹ کو شکست دی جبکہ ویلز کے کیوئسٹ کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح گروپ ڈی میں عمران شہزاد نے بھی تین کامیابیوں کے ساتھ لاسٹ 32 رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، انہیں پانچ میں سے دو میچز میں ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، گروپ ای میں پاکستان کے محمد یوسف نے مسلسل پانچ میچز میں فتوحات حاصل کیں اور وہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ انہوں نے جرمنی، برازیل، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور قطر کے کیوئسٹس کو شکست فاش سے دوچار کیا۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 17:34:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :