پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور مبشر رضا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ مینز ایونٹ کے لاسٹ 32 رائونڈ میں پہنچ گئے، آصف اور نسیم اختر کو شکست

جمعہ 24 نومبر 2017 17:34

پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور مبشر رضا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ مینز ایونٹ کے لاسٹ 32 رائونڈ میں پہنچ گئے، آصف اور نسیم اختر کو شکست
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور مبشر رضا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ مینز ایونٹ کے لاسٹ 32 رائونڈ میں پہنچ گئے، محمد آصف اور نسیم اختر لاسٹ 64 رائونڈ میچز میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے لاسٹ 64 رائونڈ میچز میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف شام کے 15 سالہ کیوئسٹ یازان الحداد کو بیسٹ آف 7 فریمز میں 4-2 سے ہرا کر لاسٹ 32 رائونڈ تک رسائی حاصل کی، پاکستان کے مبشر رضا بھی ناک آئوٹ مرحلے کی پہلی رکاوٹ عبور کر کے لاسٹ 32 رائونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے یوکرینی کیوئسٹ ویلادی سلاو کو 4-1 فریمز سے شکست دی، لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں اسجد اقبال کو ویلز اور مبشر رضا کو ملائیشین کیوئسٹ کین ہو مو کا چیلنج درپیش ہو گا۔

پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف اور محمد نسیم اختر شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے، آصف کو ملائیشین کیوئسٹ کین ہو مو کے ہاتھوں 4-1 اور محمد نسیم اختر کو ہانگ کانگ کے کیوئسٹ لی چن وائی کے ہاتھوں 4-0 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 17:34:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :