دنیش چندیمل 3 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے 13 ویں سری لنکن کھلاڑی بن گئے

جمعہ 24 نومبر 2017 17:34

دنیش چندیمل 3 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے 13 ویں سری لنکن کھلاڑی بن گئے
ناگپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز دنیش چندیمل نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 3ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے 13 ویں سری لنکن بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے جمعہ کو بھارت کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 57 رنز کی اننگز کھیل کر کارنامہ انجام دیا، چندیمل نے اب تک 43 میچز کی 78 اننگز میں 3035 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 9 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، سری لنکا کی طرف سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز کمار سنگاکارا کو حاصل ہے جنہوں نے 12400 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 17:34:22