سٹیوسمتھ کی 21 ویں ٹیسٹ سنچری

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:40

سٹیوسمتھ کی 21 ویں ٹیسٹ سنچری
برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں کیریئر کی 21 ویں سنچری داغ دی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے تیسرے روز سٹیون سمتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے کیریئر کی 21 ویں سنچری ہے۔ وہ اب تک 105 اننگز میں 5511 رنز بنا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/11/2017 - 16:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :