ویسٹ انڈیز نے ٹور میچ کے پہلے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 451 رنز بنا لئے، ایمبرس اور شائی ہوپ کی سنچریاں

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:40

ویسٹ انڈیز نے ٹور میچ کے پہلے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 451 رنز بنا لئے، ایمبرس اور شائی ہوپ کی سنچریاں
لنکن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) نیوزی لینڈ اے اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 451 رنز بنا لئے۔

(جاری ہے)

سنیل ایمبرس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 153 رنز بنائے۔ شائی ہوپ نے 110 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ روسٹن چیز 49، شین ڈورچ 35 اور کپتان جیسن ہولڈر 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لوکی فرگوسن نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 25/11/2017 - 16:40:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :