ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا فائنل اتوار کو نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے مابین ہوگا

ہفتہ 25 نومبر 2017 17:10

ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا فائنل اتوار کو نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے مابین ہوگا
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا فائنل اتوار کو نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ اسی روز برانز میڈل کا میچ کوریا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان ہوگا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل انگلینڈ اور ہالینڈ نے کوریا کو شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ اور کوریا کے درمیان برانز میڈل کیلئے میچ کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/11/2017 - 17:10:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :