ہالینڈ نے ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،فیصلہ کن معرکے میں میزبان نیوزی لینڈ کو 0-3 سے مات دی

اتوار 26 نومبر 2017 18:10

ہالینڈ نے ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،فیصلہ کن معرکے میں میزبان نیوزی لینڈ کو 0-3 سے مات دی
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2017ء) ہالینڈ نے ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکے میں ہالینڈ نے میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو 3-0 سے مات دی۔ کوریا نے برانز میڈل میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا فائنل میزبان نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے مابین کھیلا گیا۔ ڈچ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-0 سے کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کیلی جونکر، ماریا ورشور اور لارن لیورنک نے گول سکور کئے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کوریا نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا۔ جونگ کم نے کوریا کی جانب سے فیصلہ کن گول سکور کیا۔
وقت اشاعت : 26/11/2017 - 18:10:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :