انگلش وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو نے کینگرو اوپنر کو سر پر ٹکر د ے ماری

پیر 27 نومبر 2017 12:24

انگلش وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو نے کینگرو اوپنر کو سر پر ٹکر د ے ماری
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27نومبر2017ئ)انگلش ا ینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ برسبین ٹیسٹ کے بعد وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کی کینگرو اوپنر کیمرون بین کرافٹ کو سر کے ذریعے ٹکر کے واقعے کی تحقیقات کرے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جونی بیئر سٹو نے دورہ آسٹریلیا کے آغاز میں مقامی بار میں اس وقت ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیمرون بین کرافٹ کے ساتھ نامناسب حرکت کی تاہم بعدازاں انہوں نے کیمرون بین کرافٹ سے معافی مانگ لی۔ ای سی بی ترجمان کے مطابق واقعے میں کوئی کھلاڑی زخمی ہوا اور نہ پولیس کو ملوث نہیں کیاگیا، جونی بیئرسٹو نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے بھی بات کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 27/11/2017 - 12:24:04