ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان کھیلا جانے والا تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہو گیا

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے لنکن میں شروع ہوگا

پیر 27 نومبر 2017 12:47

لنکن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2017ء) ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان کھیلا جانے والا تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہو گیا۔ میچ کے تیسرے اور آخری روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 186 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

کریگ براتھویٹ 88 اور شین ڈورچ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہمیش بینٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ اے نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 72 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے لنکن میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/11/2017 - 12:47:48