ایشز سیریز، آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز، انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 27 نومبر 2017 13:05

ایشز سیریز، آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز، انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دیدی
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2017ء) ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کر دیا۔آسٹریلیا نے 170رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 87اور بین کرافٹ82رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلوی قائد سٹیو سمتھ کو پہلی اننگز میں141رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین5 میچوں کی سیریز کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ2دسمبر سے ایڈلیڈ میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو برسبین کے گابا کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا نی170رنز ہدف کے تعاقب میں اپنے چوتھے دن کے سکوربغیر کسی نقصان کی114رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کی50اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 87اور بین کرافٹ82رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلوی قائد سٹیو سمتھ کو پہلی اننگز میں141رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین5 میچوں کی سیریز کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ2دسمبر سے ایڈلیڈ میں کھیلا جائیگا،سیریز کا تیسرا ٹیسٹ14دسمبر سے پرتھ،چوتھا ٹیسٹ26دسمبر سے میلبورن،پانچواں اور آخری ٹیسٹ4جنوری2018سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/11/2017 - 13:05:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :