نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 27 نومبر 2017 13:35

ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2017ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورے کا آغاز نیوزی لینڈ اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر تک ویلنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو ونگاری، دوسرا 23 دسمبر اور تیسرا 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا، دونوں میچز کرائسٹ چرچ میں ہوں گے۔ ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 دسمبر سے ہوگا۔ دوسرا میچ یکم جنوری 2018 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/11/2017 - 13:35:53