حیدر خان نے ایشین جیم پاور لیفٹنگ کے مقابلے جیت لئے

روح اللہ نے 304 کلو گرام اٹھاکرایشین جیم پاور لفٹنگ جونیئر کی کلاس جیت لی

پیر 27 نومبر 2017 14:23

حیدر خان نے ایشین جیم پاور لیفٹنگ کے مقابلے جیت لئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2017ء)ایشین جیم کے زیر اہتمام پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں حیدر خان نے 408 کلو گرام کے ساتھ سینئرکی کلاس جبکہ روح اللہ نے 304 کلو گرام اٹھاکرایشین جیم پاور لفٹنگ جونیئر کی کلاس جیت لی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق مسٹر سرحد و پشاور مایہ ناز تن سازسعید الرحمان تھے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سعید الرحمان نے کہا کہ تن سازی کے چاہے کوئی بھی مقابلے ہوں اس سے تن سازوں میں نئی ہمت حوصلہ اور جان آجاتی ہے، اس سے تن سازوں کو اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سب کے سامنے لانے کا موقع ملتاہے ،مختلف مقابلوں کے انعقاد سے انسان پر پریشر بڑھتا ہے جس سے کسی بھی طاقت کا مقابلہ کرنا پھر سہل ہو جاتاہے، جن تن سازوں کی دوسری تیسری یا دیگر پوزیشنیں آتی ہیں وہ اگلے مقابلوں کے لئے بھرپور تیاری کریں تاکہ وہ بھی جیت کا مزہ چکھ سکیں ، اگلے ماہ پھر مقابلے ہونگے اور یہ مقابلے انہیں مقابلوں کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے پاور لفٹنگ کے مقابلے جیتنے والوں کومبارک باد پیش کی تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والے تن سازوں کو ٹرافیاں، مڈل اور سرٹیفیکیٹ دیئے ۔
وقت اشاعت : 27/11/2017 - 14:23:58