قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ملک محمد عرفان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

دعوت ولیمہ میں ہاکی کے اسٹار کھلاڑیوں کی شرکت، شریک مہمانوں نے کپتان ملک محمد عرفان کو شادی کی دلی مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا

پیر 27 نومبر 2017 21:06

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ملک محمد عرفان شادی کے بندھن میں بندھ گئے
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2017ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ملک محمد عرفان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،دلہن گھر لے آئے ،دعوت ولیمہ میں ہاکی کے اسٹار کھلاڑیوں کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ملک محمد عرفان کی جانب سے دعوت ولیمہ کا اہتمام پیر کے روز جھنگ روڈ پر واقع ایک نجی شادی ہال میں کیا گیا تھا۔

جس میں ائولمپیئن بائو محمد عرفان،سابق کپتان ائولمپیئن ندیم اینڈی،کوچ قومی ہاکی ٹیم ائولمپیئن ملک شفقت ،ائولمپیئن عرفان محمود پھانا،محمد عتیق ارشد انٹرنیشنل،خاور جاوید انٹرنیشنل،مظہر گول کیپر انٹرنیشنل ،محمد عتیق انٹرنیشنل،محمد اقبال گجر انٹرنیشنل،پی ٹی آئی کے رہنما اسامہ حمزہ،میاں طارق محمود،ملک امجد اسلام امجد ،سمیت عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں نے کپتان ملک محمد عرفان کو شادی کی دلی مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ملک محمد عرفان کی شادی برطانیہ میں ایک پاکستان نڑاد برطانوی شہری عائشہ شفیق سے ہوئی ہے جنہوں نے رواں سال ہی اپنی چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی ڈگری(ACCA) برطانیہ سے کی یونیورسٹی سے مکمل کی ہے۔دونوں کے نکاح کی رسم رواں سال جولائی میں برطانیہ میں ادا کر دی گئی تھی جبکہ رخصتی 25نومبر کو راولپنڈی میں ہوئی تھی۔ ۔
وقت اشاعت : 27/11/2017 - 21:06:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :