روسی ٹینس ساحرہ ماریا شراپووا کو ٹینس میچ کے دوران شادی کی پیشکش

منگل 28 نومبر 2017 13:45

روسی ٹینس ساحرہ ماریا شراپووا کو ٹینس میچ کے دوران شادی کی پیشکش
استنبول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28نومبر2017ئ)روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شاراپووا کو میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود ایک مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

ترکی کے شہر استنبول میں کھیلے گئے اس میچ میں سابق عالمی نمبر ایک ماریا شراپووا کھیل شروع ہی کررہی تھیں کہ سٹیڈیم موجود انکے مداح نے چلاتے ہوئے سوال کیا کہ”کیا مجھ سے شادی کرو گی؟“۔مداح کے اس سوال پر سٹیڈیم میں موجود لوگوں نے ہنسنا شروع کردیا ۔ ماریا شراپووا بھی خاموش نہیں رہیںاور انہوں نے شادی کی اس پیشکش پر ”شاید“ کا جواب دے ڈالا۔اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وقت اشاعت : 28/11/2017 - 13:45:19