ریسلر جان سینا کی کرکٹ کھیلتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھو م مچا دی

بدھ 29 نومبر 2017 14:05

ریسلر جان سینا کی کرکٹ کھیلتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھو م مچا دی
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29نومبر2017ء) ٹینس ، ایتھلیٹکس اور فٹ بال کے عالمی ستاروں کو کرکٹ کے میدانو ں میں ان ایکشن دیکھا جاتا رہا ہے ، راجر فیڈرر اور یوسین بولٹ کئی مرتبہ دنیا کے کئی کرکٹ میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئے ہیں تاہم اب ان تازہ ترین ستاروں میں شامل ہونے والا بڑا نام ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا کا ہے جنہیں آسٹریلیوی ڈومیسٹک بگ بیش ٹورنامنٹ کی فرنچائز سڈنی تھنڈرز کے نیٹس میں بیٹ تھامے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا ،اس موقع پر سابق کینگرو آل راﺅنڈر شین واٹسن بھی ان کے ساتھ نظر آئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شین واٹسن کا کہنا تھاکہ وہ جان سینا کو بطور ہارڈ ہٹر کھلانا چاہیں گے اور انہیں مخالف کھلاڑیوں پر رعب جمانے کے لیے استعمال کریں گے ۔
وقت اشاعت : 29/11/2017 - 14:05:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :