انگلش پریمیئر لیگ میں ہفتے کو مزید آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 1 دسمبر 2017 09:40

انگلش پریمیئر لیگ میں ہفتے کو مزید آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگا
لندن ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2017ء) انگلش پریمیئر لیگ میں ہفتے کو مزید آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں چیلسی اور نیو کاسل کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ برائٹن اور لیور پول کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں ایورٹن اور ہڈرز فیلڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ چوتھا میچ لیسٹر اور برونلی، پانچواں سٹوک اور سوانسی، چھٹا وٹفورڈ اور ٹوٹینہام، ساتواں ویسٹ بروم اور کرسٹل پیلس جبکہ آٹھواں اور آخری میچ آرسنل اور مانچیسٹر یونائیٹڈ کے مابین ہوگا۔
وقت اشاعت : 01/12/2017 - 09:40:19