زمبابوے کی ٹیم فروری میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلے گی

پیر 4 دسمبر 2017 13:10

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس فروری میں افغانستان کے خلاف یو اے ای میں دو ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 5 اور دوسرا 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 9 فرروی سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 11 فروری، تیسرا 13فروری، چوتھا 16 فروری اور پانچواں 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/12/2017 - 13:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :