پاکستان پینتھر ویٹرنز نے دوسرے میچ میں سری لنکا ویٹرنز کو 38 رنز سے ہرا دیا

بدھ 6 دسمبر 2017 14:30

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) پاکستان پینتھر ویٹرنز نے دوسرے میچ میں سری لنکا ویٹرنز کو 38 رنز سے شکست دے دی، تفصیلات کے مطابق پاکستان پینتھرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے، عاصم جاہ نے جارہانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، دستگیر بٹ 80 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے جبکہ سری لنکا ویٹرنز کی طرف سے فرنانڈو نے 2 اور چندانہ مہیش نے 1 وکٹ حاصل کیں، جواب میں سری لنکا ویٹرنز 35 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 231 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

فرنانڈو 90، چندانہ مہیش 43، کش دھرما سینا 34 اور نیہال نے 21 رنز بنائے۔ پاکستان پینتھر کی جانب سے فواد اعجاز خان نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، ظفر علی نے 2، امتیاز تارڑ اور ندیم عمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے عاصم جاہ کے شاندار کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا، فواد اعجاز خان اور ندیم عمر ہمراہ تھے۔
وقت اشاعت : 06/12/2017 - 14:30:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :