افغان سپنر مجیب زادران انوکھا ریکارڈ قائم کرکے شاہد آفریدی کے ہم پلہ ہوگئے

بدھ 6 دسمبر 2017 14:42

افغان سپنر مجیب زادران انوکھا ریکارڈ قائم کرکے شاہد آفریدی کے ہم پلہ ہوگئے
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5دسمبر2017ء)افغان کرکٹ ٹیم کی نئی دریافت آف سپنر مجیب زادران آئر لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں انوکھا ریکارڈ قائم کرکے سابق پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کے ہم پلے ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مجیب زادران نے آئر لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں24رنز دیکر 4کھلاڑی آﺅٹ کرکے آئر لینڈ کی جیت میں انتہائی اہم کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں وہ شاہد آفریدی کے بعد 17برس کی عمر کوپہنچنے سے قبل مین آف میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے محض دوسرے کھلاڑی بن چکے ہیں ۔

آفریدی نے 17ویں سالگرو منانے سے قبل اپنے کیریئر میں دو مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا ۔ مجیب زادران سے قبل عثمان غنی کم ترین عمر میں مین دی دی میچ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے افغان کھلاڑی تھے ، انہوں نے 17سال اور162دن کی عمر میں اپنے ڈیبیو میچ میں 70رنز سکور کرنے اور ایک وکٹ لینے کے صلے میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا ۔ 

وقت اشاعت : 06/12/2017 - 14:42:45