انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے روس پر آئندہ برس شیڈول سرمائی اولمپکس گیمز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی

بدھ 6 دسمبر 2017 21:06

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے روس پر آئندہ برس شیڈول سرمائی اولمپکس گیمز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ڈوپنگ کے باعث روس پر آئندہ برس جنوبی کوریا میں شیڈول سرمائی اولمپکس گیمز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی، جو روسی کھلاڑی میگا گیمز میں شرکت کے خواہشمند ہیں وہ ڈوپنگ میں ملوث نہ ہونے کے ثبوت دیکر نیوٹرل پرچم کے نیچے ایونٹ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

آئی او سی کے چیئرمین تھامس باخ نے اپنے بیان میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے سابق صدر سیموئل شمڈ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے 17 ماہ تک شکایات کی تحقیقات کیں، روس کے مسلسل انکار کے باوجود شمڈ کی رپورٹ کو روس کے اینٹی ڈوپنگ قوانین اور سسٹم میں ہیرا پھیری کا ثبوت ملا، تحقیقانی رپورٹس اور بڑھتی ہوئی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے روس پر آئندہ برس شیڈول سرمائی اولمپکس گیمز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ آئی او سی نے سوچی سرمائی اولمپکس گیمز 2014 کی میزبانی کے دوران سرکاری سرپرستی میں ڈوپنگ اسکینڈل سامنے آنے پر روس پر تمام انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ سرمائی اولمپکس گیمز فروری میں جنوبی کوریا میں شروع ہوں گے۔
وقت اشاعت : 06/12/2017 - 21:06:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :