لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز کے نام بتا دیئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:48

لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز کے نام بتا دیئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6دسمبر2017ء) لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز کے نام بتا دیئے ۔ ایک انٹر ویو کے دوران صادق خان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس ان کے پسندیدہ ترین کھلاڑی تھے اور وہ یونس خان کی بہت عزت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرانے پر وہ بہت خوش ہوئے تھے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تقریر بھی انہیں بہت اچھی لگی تھی ۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 11:48:43