سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوانے ویوین رچرڈز کا 30 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

رچرڈز نے 1987 میں بھارت کے خلاف چوتھی اننگز میں 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا بھارت کیخلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں ہدف کے تعاقب میں انفرادی طور پر سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے غیر ملکی بلے باز بن گئے۔انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 119 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈز کا بھارت میں ٹیسٹ میچ میں ہدف کے تعاقب میں بڑی اننگز کھیلنے کا 30 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

رچرڈز نے 1987 میں بھارت کے خلاف چوتھی اننگز میں 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔سری لنکن بلے باز ڈی سلوا نے بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ ارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی اور 119 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔اس اننگز کے ساتھ ہی دھننجیا ڈی سلوا 10 برس بعد ملک سے باہر ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں سنچری بنانے والے پہلے سری لنکن بلے باز بن گئے۔اس سے قبل یہ کارنامہ آخری بار 2007 میں عظیم سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے ہوبارٹ ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں سنچری بنا کر انجام دیا تھا۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 12:18:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :