سلمان بٹ اور محمد آصف کے ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:36

سلمان بٹ اور محمد آصف کے ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6دسمبر2017ء)قومی ٹیسٹ ٹیم میں متوقع اکھاڑ پچھاڑ کے نتیجے میں سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باﺅلر محمد آصف کی واپسی کے امکانات روشن ہونے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کیخلاف گزشتہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی سکواڈ میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، دونوں کرکٹرز قائد اعظم ٹرافی اور دیگر ڈومیسٹک ایونٹس میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لہٰذا انہیں آزمائش کیلئے میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے، ایک حالیہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ ہوا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکواڈ میں ترجیح دی جائے لہٰذا دونوں سزا یافتہ کرکٹرز جلد قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ممکن بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم مختصر فارمیٹ میں تو متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں اسکی پرفارمنس سلیکشن کمیٹی کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ 

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 13:36:05