ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا

چیمپئن شپ13 سے 17 دسمبر تک کوالالمپور، ملائیشیائ میں کھیلی جائے گی

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء)ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے قومی نیٹ بال ٹیم کا اعلان کل جمعہ کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ چیمپئن شپ13 سے 17 دسمبر تک کوالالمپور، ملائیشیائ میں کھیلی جائے گی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑی کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 22 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، کوچنگ کے فرائض انوار احمد انصاری انجام دے رہے ہیں، چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت برونائی ، سنگاپور، ملائیشیائ ، ہانگ کانگ، بھارت ، سری لنکا، جاپان اور تائیوان کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے تربیتی کیمپ میں سخت محنت کی اور امید ہے کہ ایشین چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کرے گی۔ واضع رہے کہ قومی ٹیم نے گذشتہ برس چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 14:06:17