انٹرنیشنل بے نظیربھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا

ٹورنامنٹ میں 40 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے،ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کامران خلیل

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) انٹرنیشنل بے نظیربھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 40 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے، ایونٹ میں سات کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18- اور بوائز انڈر14- ، بوائز انڈر 12- اور ویٹران 60 پلس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ 16 دسمبر اور مین رائونڈ 18 سے شروع ہوگا جبکہ کوارٹر فائنل مقابلے 22 دسمبر، سیمی فائنل 23 دسمبر اور فائنل 24 دسمبر کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالر رکھی گئی ہی
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 14:06:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :