میرے پسندیدہ کھلاڑی سچن ٹنڈولکر ہیں :ثانیہ مرزا

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:01

میرے پسندیدہ کھلاڑی سچن ٹنڈولکر ہیں :ثانیہ مرزا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6دسمبر2017ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ہے۔پاکستان کی بھابھی کہلائی جانے والی بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا حقیقی زندگی میں بہت چلبلی اور پر مزاح ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتی ہیں۔

گزشتہ روز ثانیہ مرزا مداحوں کےساتھ بات چیت کررہی تھیں کہ ایک شخص نے ان سے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کیا۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزانے جواب دیا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر ہیں۔
ٹینس سٹار کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ وہ امید کررہے تھے کہ ثانیہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، دھونی یا شعیب ملک کانام لیں گی ۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا شمار پاک بھارت کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے، ثانیہ مرزاپاکستان کے اہم میچز کے دوران پویلین سے اپنے شوہر کی ہمت بندھاتی ہیں، شعیب اور ثانیہ کے درمیان کی جانے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 14:01:35