ہاکی کو اسکولز اور کالجز کے سطح پر فروع دینے سے قومی کھیل کا سنہری دور واپس لایا جاسکتا ہے، سید حیدر حسین

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ہاکی کو اسکولز اور کالجز کے سطح پر فروع دینے سے قومی کھیل کا سنہری دور واپس لایا جاسکتا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید حیدر حسین نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام دوسرے پاکستان ہاکیز گلوری اسکول ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبہ میں قومی کھیل سے دلچسپی اسکول ہاکی کے مسلسل انعقاد سے پید ا ہوگی اور اس سلسلے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن انفرادی و اجتماعی سطح پر اس طرح کے ٹورنامنٹس اور مختلف النوع تقریبات کی سرپرستی کرتی رہے گی۔ تقریب میں پی آئی ایچ سندھ کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر اسلم خان نے مہمان خصوصی کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 15:40:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :