․تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، ویرات کوہلی 3 درجے ترقی پا کر ٹاپ رینکڈ بھارتی بلے باز بن گئے، اظہر علی 8ویں نمبر پر برقرار، چندیمل 8 درجے چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں شامل، شان مارش 16 درجے ترقی پا کر 27ویں نمبر پر آ گئے، کرس ووکس ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں شامل

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:49

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے ویرات کوہلی 3 درجے ترقی پا کر ٹاپ رینکڈ بھارتی بلے باز بن گئے، پوجارا دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، اظہر علی 8ویں نمبر پر برقرار ہیں، دنیش چندیمل 8 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، شان مارش 16 درجے چھلانگ لگا کر 27ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں جیمز اینڈرسن اور آل رائونڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں، کرس ووکس ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں شامل جبکہ سٹورٹ براڈ باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا، آسٹریلیا اور انگلینڈ جبکہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز ختم ہونے کے بعد تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں سمتھ بدستور سرفہرست ہیں، کوہلی 3 سیڑھیاں چڑھ کر دوسرے نمبر پر آ گئے، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی پوجارا سے یہ پوزیشن چھینی، پوجارا دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، جوروٹ کا تیسرا نمبر برقرار ہے، پاکستانی بلے باز اظہر علی 8ویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میں کیریئر بہترین 164 رنز کی اننگز کھیلنے والے دنیش چندیمل 8 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں سے 9ویں نمبر پر آ گئے، لوکیش راہول تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، اینجلو میتھیوز 7 درجے ترقی پا کر 23ویں، مرلی وجے 3 درجے ترقی کے ساتھ 25ویں، شان مارش 16 درجے چھلانگ لگا کر 27ویں، روہت شرما 6 درجے اوپر چڑھ کر 40 ویں ویں نمبر پر آ گئے، دھانن جایا ڈی سلوا کی 9 درجے ترقی ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرینڈ ہوم 35 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 75ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں اینڈرسن سرفہرست ہیں، ربادا ایک سیڑھی چڑھ کر دوسرے نمبر پر آ گئے، روندرا جدیجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے، نیل واگنر اور سٹارک دو، دو درجے بہتری کے بعد ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آ گئے، آل رائونڈرز میں شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، سٹورٹ براڈ ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر جبکہ کرس ووکس ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 15:49:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :