کرسٹینا رونالڈو یوئیفا چیمپئنز کے تمام گروپ میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:49

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) شہرہ آفاق پرتگال اور ریال میڈرڈ کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے تمام گروپ میچز میں گول سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے چیمپئنز لیگ میں بوروسیا ڈورٹمونڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں گول کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، رونالڈو نے تمام چھ میچز میں گولز کئے۔

(جاری ہے)

رونالڈو یوئیفا چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں 114 گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں، لائنل میسی 97 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 15:49:06